ملک میں کورونا پھر بڑھنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 1.77 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد میں کورونا کے 1567 ٹیسٹ کیے گئے ،48 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی،کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.06 فیصد پر پہنچ گئی— فوٹو: فائل
اسلام آباد میں کورونا کے 1567 ٹیسٹ کیے گئے ،48 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی،کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.06 فیصد پر پہنچ گئی— فوٹو: فائل

ملک بھر میں کورونا پھر بڑھنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 1.77 فیصد تک پہنچ گئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12 ہزار 906 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 151 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

مثبت کیسز کی شرح 1.77 فیصد رہی ،کورونا کے باعث 58 افراد کریٹیکل کیئر میں ہیں۔

محکمہ صحت اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے 1567 ٹیسٹ کیے گئے ،48 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی،کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.06 فیصد پر پہنچ گئی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM