کھیل
Time 19 جون ، 2022

جوڑوں کی بیماری میں مبتلا کم عمرکرکٹرکی شاہد آفریدی اور بابر سے اپیل

کراچی سے تعلق رکھنے والے جوڑوں کی بیماری میں مبتلا  کم عمر کرکٹر منیب الباری قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی  سے کچھ خفا خفا سے ہیں۔

جیو سوپر سے گفتگو کے دوران منیب الباری نے بتایا کہ’ کچھ وقت پہلے میری ایک اسٹوری  بنی تھی اور  وہ بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی، اس اسٹوری پر  بابر اعظم اور شاہنواز دھانی نے بھی ٹوئٹ کی تھی اس وقت میں بہت خوش ہوا تھا۔

منیب کا کہنا تھا کہ‘ میں سوچ رہا تھا کہ اس ٹوئٹ کے بعد دونوں کھلاڑی مجھ سے آکر ملیں گے،میں نے دونوں کھلاڑیوں کا بہت انتظار کیا لیکن ان کا کوئی جواب نہیں آیا نہ ہی وہ مجھ سے آکر ملے جس پر میں بہت مایوس ہوا '۔

منیب نے مزید کہا کہ میری اپیل ہے کہ بابر اعظم، شاہد آفریدی اور شاہنواز مجھ سے ملیں اگر نہیں مل سکتے تو مجھ سے فون پر رابطہ کریں اور مجھے اپنے پاس بلائیں تاکہ میں ان سے مل کر انھیں اپنا کرکٹ کا شوق دکھاسکوں تاکہ میرا شوق آگے بڑھے اور مجھے اچھی اکیڈمی میں ایڈمیشن کروایا جائے اور میں  پاکستان کے لیےکھیل سکوں۔

مزید خبریں :