آئندہ مالی سال پاکستان مجموعی طور پر 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا بیرونی قرض لے گا

اس قرض میں چین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب کا سیف ڈپازٹ اور آئی ایم ایف سے متوقع قرض شامل نہیں: ذرائع— فوٹو: فائل
اس قرض میں چین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب کا سیف ڈپازٹ اور آئی ایم ایف سے متوقع قرض شامل نہیں: ذرائع— فوٹو: فائل

آئندہ مالی سال پاکستان مجموعی طور پر 2 ہزار 133ارب روپے کا بیرونی قرض لے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قرض میں چین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب کا سیف ڈپازٹ اور آئی ایم ایف سے متوقع قرض شامل نہیں۔

دستاویز کے مطابق اگلے سال پاکستان 223 ارب 20کروڑ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے قرض لے گا جبکہ رواں سال اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 232 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے 148ارب80کروڑ روپے کا تیل ادھار پر خریدے گا جبکہ رواں سال سعودی عرب سے 70 ارب روپے مالیت کا تیل ادھار پر لیا گیا۔

دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال میں 372 ارب روپے کے یورو اور سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے، رواں مالی سال 342ارب 54کروڑ 44لاکھ روپے مالیت کے سکوک اور یورو بانڈز جاری کیے گئے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اگلے مالی سال کے دوران ایک ہزار389 ارب 80کروڑ روپے کا کمرشل قرض لیا جائے گا جبکہ رواں مالی سال 821ارب 90کروڑ روپے کا کمرشل قرضہ لیا گیا۔

مزید خبریں :