فلم پروڈیوسر نے دیپیکا کے دورانِ شوٹنگ اسپتال جانے کی وجہ بتادی

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا کو سانس لینے میں دشواری تھی اسی لیے انہیں ہنگامی بنیادوں پر اسپتال لے جایا گیا/ فائل فوٹو
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا کو سانس لینے میں دشواری تھی اسی لیے انہیں ہنگامی بنیادوں پر اسپتال لے جایا گیا/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے دورانِ شوٹنگ اسپتال جانے سے متعلق فلم 'کے' کے پروڈیوسر اسونی دت نے وضاحت پیش کی ہے۔

کچھ روز قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دیپیکا جو ان دنوں امیتابھ بچن کے ہمراہ فلم ’کے‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں، ان کی طبیعت بگڑگئی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا کو سانس لینے میں دشواری تھی اسی لیے انہیں ہنگامی بنیادوں پر اسپتال لے جایا گیا۔

تاہم اب اسونی دت نے ان تمام خبروں کو محض افواہ قرار دیا اور  انکشاف کیا کہ دیپیکا پڈوکون مئی میں ہونے والے کانز فیسٹیول سے قبل کووڈ کا شکار ہوگئی تھیں۔

بعدازاں وہ صحت یاب ہوئیں اور کانز میں شرکت کے لیے بیرون ملک روانہ ہوگئیں۔

فلم کے پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ دیپیکا کانز سے واپس آتے ہی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئیں اور انہیں ڈاکٹر کے پاس جانے کا وقت نہیں مل سکا۔

اسونی دت کے مطابق دیپیکا اس دن فارغ تھیں تو انہوں نے سوچا روٹین چیک اپ کے لیے ڈاکٹر کے پاس چلے جانا چاہیے اور وہ چلی گئیں لیکن میڈیا پر طرح طرح کی افواہیں گردش کرنے لگیں جب کہ ایسا کچھ نہیں تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM