20 جون ، 2022
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں 24گھنٹوں کے دوران 7 کشمیری نوجوانوں کو شہیدکر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں کارروائی کے دوران 2 کشمیری نوجوان شہیدکردیےگئے، ضلع پلوامہ میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہےکہ تینوں کشمیریوں کو سرچ آپریشن اور محاصرےکی آڑ میں شہیدکیا گیا،بھارتی فوج نےگزشتہ روز بھی ضلع کپواڑہ اورکلگام میں 4 نوجوانوں کو شہیدکیا تھا۔