20 جون ، 2022
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ خالی پلاٹ پر تعمیرات شروع کر دی جائیں تو کوئی ٹیکس نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ پہلی اینٹ لگا دیں ٹیکس ختم کر دیا جائے گا،قبضہ ملنے اور تعمیرات شروع نہ کرنے پر ٹیکس لاگو ہوگا۔
وزیر خزانہ نے خالی پلاٹ مخصوص مدت تک رکھنے کی اجازت دینے کی تجویز سے اتفاق کیا اور کہا کہ کمپنیاں سالانہ 30 کروڑ منافع پر 2 فیصد ٹیکس ادا کریں گی۔
سینیٹ کمیٹی نے سفارش کی کہ 30 کروڑ پر ٹیکس کی بجائے 30 کروڑ سے زائد آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے اس پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بات تو ٹھیک ہے مگر کیا کریں پیسوں کی بہت ضرورت ہے۔
اس پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین بولے کہ بات میں وزن ہے مفتاح صاحب کوئی اور جیب کاٹ لیں۔ مفتاح اسماعیل نے جواب دیا ’بالکل ابھی تو اور بھی جیبیں کاٹنی ہیں۔‘