دنیا
Time 21 جون ، 2022

روسی صحافی نے یوکرین کے پناہ گزینوں کیلئے اپنا نوبیل انعام نیلام کردیا

روسی اخبار نووایا گزٹ کے ایڈیٹ انچیف دمتری موراتوف نے اپنے امن کے نوبیل انعام کو 103.5 ملین ڈالر میں نیلام کیا ہے: میڈیا رپورٹ/ فوٹو بشکریہ بی بی سی
روسی اخبار نووایا گزٹ کے ایڈیٹ انچیف دمتری موراتوف نے اپنے امن کے نوبیل انعام کو 103.5 ملین ڈالر میں نیلام کیا ہے: میڈیا رپورٹ/ فوٹو بشکریہ بی بی سی

روسی صحافی دمتری موراتوف نے اپنا امن کا نوبیل انعام نیلام کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی اخبار نووایا گزٹ کے ایڈیٹر انچیف دمتری موراتوف نے اپنے امن کے نوبیل انعام کو 103.5 ملین ڈالر میں نیلام کیا ہے۔

دمتری موراتوف کا کہنا ہے کہ نوبیل انعام  کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم یوکرین میں جاری جنگ سے متاثر ہونے والے پناہ گزینوں کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

دمتری کے اخبار نووایا گزٹ نے یوکرین پر روسی حملے کے کچھ عرصے بعد اپنے آپریشنز معطل کردیے تھے۔

دمتری موراتوف کو روس میں آزادی اظہار کے فروغ کے لیے آواز اٹھانے پر 2021 میں مشترکہ طور پر امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔

ان کے ساتھ فلپائن کی خاتون صحافی ماریا ریسا کو بھی صحافتی آزادی کے لیے کوششیں کرنے پر امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :