کھیل
Time 21 جون ، 2022

مستقبل کے سسر اور داماد کے درمیان اسنوکر مقابلہ ، ویڈیو وائرل

چند سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہین نے شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ’فیملی فن ٹائم‘/ اسکرین گریب
چند سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہین نے شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ’فیملی فن ٹائم‘/ اسکرین گریب

سابق کپتان شاہد آفریدی اور ان کے ہونے والے داماد کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی اسنوکر کھیلتے ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

اس ویڈیو کو شاہین شاہ آفریدی  نے ٹوئٹر پر شیئر کیا جس میں وہ ہونے والے سسر شاہد آفریدی کے ساتھ اسنوکر کھیلنے میں مگن ہیں۔

چند سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہین نے شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ’فیملی فن ٹائم‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شاہد اور شاہین کی کرکٹ کی  ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شاہین کے شاہد آفریدی کو بولڈ کرنے پر ان کی بیٹیوں کے تاثرات نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے تھے۔

مزید خبریں :