Time 21 جون ، 2022
دنیا

ایلون مسک کی مخنث بیٹی اپنا نام بدلنے اور والد سے تعلق ختم کرنے کی خواہشمند

یہ درخواست عدالت میں اپریل 2022 میں جمع کرائی گئی تھی / رائٹرز فوٹو
یہ درخواست عدالت میں اپریل 2022 میں جمع کرائی گئی تھی / رائٹرز فوٹو

ایلون مسک کی مخنث بیٹی نے اپنا نام بدلنے کی درخواست جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مزید اپنے والد کے ساتھ رہنے یا تعلق برقرار رکھنا نہیں چاہتی۔

ایلون مسک کی مخنث بیٹی زاویر الیگزینڈر مسک نے یہ درخواست اپریل 2022 میں لاس اینجلس کی ایک عدالت میں جمع کرائی تھی مگر اس بارے میں رپورٹ اب سامنے آئی ہے۔

اپریل میں 18 ویں سالگرہ کے فوراً بعد ہی زاویر  نے عدالت میں درخواست جمع کرا دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنی صنفی شناخت مرد سے عورت میں بدلنے کے لیے نیا نام رجسٹر کرانا چاہتی ہے۔

دستاویزات میں نیا نام ویوین جینا ولسن لکھا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ صنفی شناخت کے ساتھ ساتھ نام بدلنے کی ایک وجہ والد کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھنا بھی ہے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے جنوری 2000 میں جسٹائن ولسن سے شادی کی تھی اور اپریل 2004 میں اس جوڑے کے ہاں جڑواں بیٹوں گرافن اور زاویر کی پیدائش ہوئی تھی، جبکہ 2 سال بعد مزید 3 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

2008 میں ایلون مسک اور جسٹائن ولسن کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں زاویر اور ایلون مسک کے درمیان تنازع کی وضاحت نہیں کی گئی۔

اس حوالے سے ابھی ایلون مسک یا ٹیسلا کے میڈیا آفس کی جانب سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :