کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والے انجکشن کی قیمت میں بڑی کمی

وفاقی کابینہ نے ریمڈیسیو یر 100 ملی گرام انجکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ہے— فوٹو: فائل
وفاقی کابینہ نے ریمڈیسیو یر 100 ملی گرام انجکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ہے— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر  برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کورونا کے مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا ’ریمڈیسیو یر انجکشن‘ کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ریمڈیسیو یر 100 ملی گرام انجکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ہے ، کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے یہ ایک مؤثر دوا ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ 100 ملی گرام انجکشن کی پہلے قیمت 2300 روپے تھی جبکہ اب اس کی قیمت میں 408 روپے کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ریمڈیسیو یر انجکشن کی نئی قیمت 1892 روپے ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے اور صحت کے شعبے میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔