لندن: ظہیر عباس کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل

ظہیر عباس کو تین دن پہلے اسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ آکسیجن پر ہیں، آج اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی، ذرائع— فوٹو: فائل
ظہیر عباس کو تین دن پہلے اسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ آکسیجن پر ہیں، آج اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی، ذرائع— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس لندن کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل ہیں ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق دو دن پہلے ظہیر عباس کو لندن کے سینٹ میری اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اس وقت وہ آکسیجن پر ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

ظہیر عباس نے آج اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی، بیٹی شیشے کی دوسری جانب تھیں۔

اہل خانہ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ 74 سالہ ظہیر عباس چند پہلے کرتار پور کے گوردوارے میں گرگئے تھے، بعد ازاں وہ براستہ دبئی یکم جون کو لندن کیلئے روانہ ہوئے تاہم دبئی میں قیام کے دوران وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

ظہیر عباس کی 29 مئی 2022 کو لی گئی تصویر— فوٹو: عبدالماجد بھٹی
ظہیر عباس کی 29 مئی 2022 کو لی گئی تصویر— فوٹو: عبدالماجد بھٹی

کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ظہیر عباس دبئی سے لندن پہنچے۔ ظہیر عباس کو لندن پہنچ کر نمونیہ اور گردوں کی تکلیف ہوئی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس ڈائیلیسز  پر ہیں اورکمزوری محسوس کررہے ہیں، ڈاکٹروں نے ان سے ملاقات پر پابندی لگا رکھی ہے۔

خیال رہے کہ ظہیر عباس 108 فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے والے واحد ایشین کھلاڑی ہیں۔

مزید خبریں :