کھیل
Time 21 جون ، 2022

سرفراز کے بیٹے نے والد کو کلین بولڈ کردیا، ویڈیو وائرل

عبداللہ نے والد سرفراز کو پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ کردیا ۔—فوٹو: سوشل میڈیا
عبداللہ نے والد سرفراز کو پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ کردیا ۔—فوٹو: سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ نے والد کو بہترین گیند کراتے ہوئے کلین بولڈ کردیا۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ سڑک پر کافی رش لگا ہوا  ہے کیونکہ  پاکستان کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان سرفراز احمد اپنے بیٹے عبداللہ کے ہمراہ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ عبداللہ  بھاگتے ہوئے آئے اور انہوں نے اپنے والدکو پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سرفراز اور ان کے بیٹے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں جن میں وہ کبھی بیٹے کے ہمراہ قومی نغمہ گاتے ہوئے دیکھے گئے تو کبھی میدان میں اس کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئے ۔


مزید خبریں :