Time 21 جون ، 2022
پاکستان

دعا زہرہ کیس: سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

8 جون 2022 کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی تھی— فوٹو: فائل
8 جون 2022 کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی تھی— فوٹو: فائل

دعا زہرہ کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دعا کے والد مہدی کاظمی کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دعا زہرہ بازیابی کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تین رکنی بنچ جمعرات کو اپیل پر سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ 8 جون 2022 کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دعا زہرہ اپنی مرضی سے جس کے ساتھ جاناچاہے یارہنا چاہے، رہ سکتی ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ تمام شواہد کی روشنی میں اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا، دعا کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنا سندھ حکومت کی صوابدید ہے، ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے۔

مزید خبریں :