Time 22 جون ، 2022
انٹرٹینمنٹ

جب بیٹا جورو کا غلام بن جائے مسئلہ تب ہوتا ہے: نیتو کپور

نیتو نے اپنی ساس سے متعلق بتایا کہ ان کا میرے ساتھ انتہائی محبت کا رشتہ تھا، میں جب بھی مشکل میں ہوتی انہیں ہی فون کرتی—فوٹو: انسٹاگرام
نیتو نے اپنی ساس سے متعلق بتایا کہ ان کا میرے ساتھ انتہائی محبت کا رشتہ تھا، میں جب بھی مشکل میں ہوتی انہیں ہی فون کرتی—فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے ساس اور بہو کے خراب تعلقات کی وجہ بیٹے کو قرار دیا ہے۔

نیتو کپور نے حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بات چیت کی۔

انہوں نے بتایا کہ شوہر رشی کپور کی وفات کے بعد اب میری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ کام کروں تاکہ خود کو مصروف رکھ سکوں۔

نیتو نے اپنی ساس سے متعلق بتایا کہ ان کا میرے ساتھ انتہائی محبت کا رشتہ تھا، میں جب بھی مشکل میں ہوتی انہیں ہی فون کرتی۔

بہو عالیہ بھٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے نیتو کپور نے کہا کہ وہ انتہائی سادہ مزاج کی پیاری بچی ہے، آج کے زمانے میں اچھا ہے کسی کو مشورہ نہ دیا جائے، سب سیکھ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بہت سمجھدار ہے وہ ہر وقت ماں ماں نہیں کرتا، جب بیٹا ماں اور بیوی کے رشتے میں توازن برقرار نہیں رکھتا اور جورو کا غلام بن جاتا ہے تب مسائل پیدا ہوتے ہیں، ماں کو بھی بہو سے مسئلہ تب ہی شروع ہوتا ہے اس لیے ساس اور اس کی بہو کے خراب رشتے کی بنیادی وجہ ہی بیٹا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کئی برس کی دوستی کے بعد رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے۔

مزید خبریں :