ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1850 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے— فوٹو: فائل
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1850 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج 1850 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1850 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔

10گرام سونے کا بھاؤ 1586 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار 571 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر بڑھ کر 1839 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔  

مزید خبریں :