22 جون ، 2022
یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر چنےکی دال کی قیمت 162 سے بڑھا کر 190 روپےکلو کردی گئی، سفید چنےکی قیمت 215 سے بڑھا کر 300 روپےکلو کردی گئی، دال مسور کی قیمت 215 سے بڑھا کر 270 روپے کلو کر دی گئی۔
صابن کی قیمت میں 10 سے 30 روپے تک اضافہ کر دیا گیا، واشنگ پاؤڈرکی قیمت 10 سے 30 روپے فی کلو تک بڑھا دی گئی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر بنیادی اشیائے ضروریہ پر سبسڈی جاری ہے۔
مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، یہ اضافہ رمضان المبارک کے بعد کیا جارہا ہے، ان اشیاء کی قیمتیں پچھلے سال ستمبر سے مستحکم رکھی گئی تھیں، مارکیٹ میں قیمتیں بڑھتی ہیں تو یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی قیمتوں پر نظر ثانی کرنی پڑتی ہے۔