Time 22 جون ، 2022
پاکستان

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران رینجرز اور فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لیے رینجرز اور فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔—فوٹو:فائل
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لیے رینجرز اور فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔—فوٹو:فائل

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لیے  رینجرز اور فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

الیکشن کمیشن سندھ نے بلدیاتی انتخابات میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کے دن تشدد اور تصادم کے ناخوشگوار واقعات کا خدشہ ہے۔ صوبے کے کمشنرز نے بھی پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔

 خط میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی کے لیے ڈی آر اوز اور امیدواروں نے بھی درخواست کی ہے۔ پرامن انتخابات کے لیے رینجرز اور فوج کے جوانوں کی تعیناتی ضروری ہے۔ 

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے بھی شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تقریباً 10 ہزار رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔

مزید خبریں :