Geo News
Geo News

Time 23 جون ، 2022
پاکستان

2 ماہ بعد ڈالرکی قدر میں ریکارڈ کمی، ایک دن میں 4 روپے سے زائد سستا ہوگیا

دو ماہ بعدانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں سب سےزیادہ کمی ریکارڈ ہوئی ہے/ فائل فوٹو
دو ماہ بعدانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں سب سےزیادہ کمی ریکارڈ ہوئی ہے/ فائل فوٹو

کراچی: انٹربینک میں ڈالرکے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے لگا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر 4 روپے سے زائد سستا ہوگیا ۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 70 پیسے سستا ہوکر 207 روپے 23 پیسےکا ہوگیا۔

یہ دو ماہ بعدانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ ہوئی ہے، کل 22 جون کو ڈالر 211 روپے 93  پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں 3 روپےکی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے پر بند ہوا ہے۔