دنیا
Time 23 جون ، 2022

ویڈیو:افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی اجتماعی تدفین

افغانستان میں آنے والے زلزلے نے ایک ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی جب کہ 1500 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

افغان صوبے پکتیکا میں 6.1 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے اورگھر ملبے کے ڈھیر بن گئے ہیں۔

پکتیکا  میں آنے والے زلزلے کے بعد مختلف ویڈیوز سامنے آرہی  ہیں اور اب سامنے آنے والی ویڈیوز میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کا عمل دکھایا گیاہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا  ہے کہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کے لیے اجتماعی قبریں کھودی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ افغان حکومت نے ملک میں تباہ کن  زلزلے کے بعد عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :