بارشوں کے بعد موسم میں بہتری، بجلی کی طلب میں کمی آگئی

اس وقت ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال 5000 میگاواٹ ہوگیا اور طلب 21000 میگا واٹ ہے/ فائل فوٹو
اس وقت ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال 5000 میگاواٹ ہوگیا اور طلب 21000 میگا واٹ ہے/ فائل فوٹو

ملک  میں موسم کی بہتری کے بعد بجلی کی طلب میں بھی کمی آگئی۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ  کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ذرائع کے مطابق مون سون بارشوں سے موسم کی صورتحال بہتر ہونےکے باعث بجلی کی طلب میں بھی کمی واقع  ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس وقت ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال 5000 میگاواٹ ہوگیا اور طلب 21000 میگا واٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :