23 جون ، 2022
عمران خان کے دور میں وزیر خزانہ رہنے والے سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کو 440 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا کہا ہے، اصل بجٹ اب آئے گا۔
سینیٹ اجلاس میں شوکت ترین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور بجٹ آرہا ہے، آئی ایم ایف نے انہیں کہا ہے کہ 440 ارب روپےکےاضافی ٹیکس لگانے ہیں، وہ اصل بجٹ ہو گا، سینیٹ نے خانہ پوری بجٹ پر بحث کی ہے۔
شوکت ترین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے وقت میں تو لوڈ شیڈنگ نہیں تھی۔