23 جون ، 2022
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والی اپنی دادی کے حوالے سے ٹوئٹر پر تعزیتی پوسٹ کی ہے اور چند تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں بلاول نے لکھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہم اس بات کا اعلان کر رہے ہیں کہ ہماری پیاری دادی جان زریں آراء زرداری زوجہ حاکم علی زرداری (مرحوم) انتقال کر گئی ہیں، آپ سب سے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کی درخواست ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ زریں آراء انتقال کرگئی تھیں۔
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں سے علیل زریں آراء مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔