سینیٹ قائمہ کمیٹی کا ضلع مہمند میں کروڑوں روپےکی خرد برد پر ایکشن

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستی وسرحدی امور نے ضلع مہمندمیں کروڑوں روپے کی خربرد کے معاملے پر متعلقہ کنٹریکٹرز کے ورکنگ آرڈر منسوخ کردیے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستی وسرحدی امور کا اجلاس چیئرمین  ہلال الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں ضلع مہمندمیں تقریباً 38 کروڑ47 لاکھ روپےکی خردبردکامعاملہ زیرغور  آیا، چیئرمین کمیٹی نے متعلقہ کنٹریکٹرز کے ورکنگ آرڈر منسوخ کرنےکا فیصلہ دے دیا۔

چیئرمین کمیٹی نے ضلع خیبر میں بھی 52 کروڑ روپےکی ایڈوانس پیمنٹ ریکورکرکے قومی خزانے میں جمع کرانےکی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ7 دن کے اندر اتنی زیادہ رقم کی ایڈوانس پیمنٹ کرپشن نہیں تو  اورکیا ہے، یہ چوری ہے، اسے برداشت نہیں کریں گے۔

کمیٹی نے خیبر میں منصوبوں کے لیے ایڈوانس پیمنٹ کی ریکوری کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھنےکا فیصلہ بھی کیا ہے، خط میں خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا بھی بتایا جائےگا۔

کمیٹی نے ضلع خیبر میں کنٹریکٹرز کی سکیورٹی کی رقم بھی منجمد کرنےکا متفقہ فیصلہ دے دیا۔

مزید خبریں :