پاکستان نے ماس ریسلنگ کی ورلڈ چیمپئن شپ میں دو میڈلز جیت لیے

ایونٹ میں وقاص افضل اور محمد سعد نے سلور میڈلز جیتے۔—فوٹو: نواب فرقان ۔ صدر پاکستان ماس ریسلنگ
ایونٹ میں وقاص افضل اور محمد سعد نے سلور میڈلز جیتے۔—فوٹو: نواب فرقان ۔ صدر پاکستان ماس ریسلنگ

پاکستان نے روس میں جاری ماس ریسلنگ کی ورلڈ چیمپئن شپ میں  دو میڈلز جیت لیے ،ایونٹ میں وقاص افضل اور محمد سعد نے سلور میڈلز جیتے۔

چوتھی ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ روس میں 22 جون کو شروع ہوئی، پاکستان ماس ریسلینگ فیڈریشن کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں شریک پاکستان کے ریسلر وقاص افضل نے 125 کلوگرام اور محمد سعد نے 60 کلوگرام کی ویٹ کیٹیگری میں سلور میڈل جیتا۔

وقاص افضل بھٹی نے کوالیفائنگ باؤٹ میں بھارتی حریف شیخ عبدالاحد یونس کو بھی چت کیا تھا۔ سعد نے کوالیفائنگ راونڈ میں سربیا اور ترکمانستان جبکہ سیمی فائنل میں سربیا سے تعلق رکھنے والے حریف کو شکست دی تھی۔

25 جون تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں پاکستان کے 11 ریسلرز شریک ہیں—فوٹو: نواب فرقان ۔ صدر پاکستان ماس ریسلنگ
25 جون تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں پاکستان کے 11 ریسلرز شریک ہیں—فوٹو: نواب فرقان ۔ صدر پاکستان ماس ریسلنگ

25 جون تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں پاکستان کے 11 ریسلرز شریک ہیں، دیگر نو ریسلرز جن میں ایک خاتون ایتھلیٹ بھی شامل ہیں، جمعے کو اپنی باؤٹس کھیلیں گے۔

ان کھلاڑیوں میں اورنگزیب شاہ، شفاعت اللہ ، نتاشا امانی، افشل انصر، علی اظہر، شیراز علی،محمد عالم اور محمد ابراہیم بیگ شامل ہیں۔

ایونٹ میں مجموعی طر پر 45 ملکوں کے کھلاڑی شریک ہیں۔

مزید خبریں :