23 جون ، 2022
آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ بار نے درخواست دائر کر دی۔
سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ منحرف رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہ کرنے کی عدالتی رائے واپس لی جائے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق عدالتی رائے پر نظر ثانی اپیل دائر کی ہے۔
بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی کی عدالتی رائے پر نظرثانی کی جائے، سپریم کورٹ کی منحرف رکن کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے خلاف آئین اور آئین میں مداخلت کے مترادف ہے، آرٹیکل 63 اے کے مطابق منحرف ارکان صرف ڈی سیٹ ہوں گے۔
سپریم کورٹ بار کی درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔