زکریا ایکسپریس زیادتی کیس: ملزمان کے ڈی این اے خاتون سے میچ کرگئے

کیس میں متاثرہ خاتون 3 ملزمان کو شناخت بھی کرچکی ہیں جب کہ عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان بھی قلم بند کرلیا ہے/ فائل فوٹو
کیس میں متاثرہ خاتون 3 ملزمان کو شناخت بھی کرچکی ہیں جب کہ عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان بھی قلم بند کرلیا ہے/ فائل فوٹو

لاہور: بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت  سامنے آئی ہے۔

پراسیکیوشن ذرائع  کے مطابق پنجاب فارنزک لیب سے ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہوچکی ہے جس میں انکشاف ہوا ہےکہ 3 ملزمان کے ڈی این اے متاثرہ خاتون کے نمونوں سے میچ کرگئے ہیں۔

کیس میں متاثرہ خاتون 3 ملزمان کو شناخت بھی کرچکی ہیں جب کہ عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان بھی قلم بند کرلیا ہے۔

پراسکیوشن ذرائع  کا کہنا ہے کہ کیس میں 5 ملزمان گرفتار ہیں جن میں محمد زاہد،عاقب منیر ، زوہیب، عامر رضا اور عبدالحفیظ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ملزمان نے 28 مئی 2022 کو ملتان سے کراچی واپس آنے والی زکریا  ایکسپریس  میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی جس کے بعد ملزمان کے خلاف سٹی ریلوے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :