الیکشن کمیشن نے شاہ محمود کے الزامات مسترد کرکے ثبوت مانگ لیے

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 میں اسکروٹنی کے روز شاہ محمود قریشی اور ان کے وکلا نے ریٹرننگ افسر پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی: الیکشن کمیشن/ فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 میں اسکروٹنی کے روز شاہ محمود قریشی اور ان کے وکلا نے ریٹرننگ افسر پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی: الیکشن کمیشن/ فائل فوٹو

لاہور: الیکشن کمیشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے ان سے ثبوت مانگ لیے۔

الیکشن کمیشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے الزامات کے جواب میں تفصیلی رپورٹ مرکزی الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 میں اسکروٹنی کے روز شاہ محمود قریشی اور ان کے وکلا نے ریٹرننگ افسر پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے مطابق ملتان میں بینر اور پینا فلیکس اتارنے پر شاہ محمود کے سیکرٹری نے دھمکیاں دیں۔

شاہ محمود نے الزام لگایا تھا کہ 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو کہا گیا ہے کہ ان کا مستقبل انتخابی نتائج سے جڑا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ذمے داریوں سے غافل رہا تو جہوریت داؤ پر لگ جائے گی۔

مزید خبریں :