Time 24 جون ، 2022
پاکستان

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ: عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور وہ ضمانت کےلیے عدالت ایف ایٹ کچہری کی ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچے/ فائل فوٹو
سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور وہ ضمانت کےلیے عدالت ایف ایٹ کچہری کی ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچے/ فائل فوٹو

اسلام آباد کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیسز  میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

سابق  وزیراعظم عمران خان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس سلسلے میں وہ ایف ایٹ کچہری کی ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچے۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت  انتظامات کیے گئے تھے اور  عام سائلین کا عدالت میں داخلہ بند کردیا گیا۔

سیشن  جج کامران بشارت مفتی نے عمران  خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت  پر طلب کرلیا۔

عدالت نے سابق وزیراعظم کی 5،5، ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض 6 جولائی تک ضمانت منظور  کی ہے۔

عمران خان نے تھانہ آبپارہ، آئی نائن،کوہسار،کراچی کمپنی،گولڑہ،ترنول اور تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمات میں ضمانت حاصل کی ہے۔

مزید خبریں :