24 جون ، 2022
پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا اور یہ کیس بھی شمالی وزیرستان کے ایک بچے میں سامنے آیا ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق 8ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی یونین کونسل 7 سے ہے۔
ترجمان وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ رواں برس پولیو کے تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں، میرعلی سے پولیو کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ملک بھر سے تعاون کی ضرورت ہے، تمام والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔