Time 25 جون ، 2022
پاکستان

خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے وفد کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات

فوٹو:اسکرین گریب
فوٹو:اسکرین گریب

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ سی پیک کے منصوبے کی تکمیل ہوگی اور یہ منصوبہ ضرور بنے گا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا وفد ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کیلئے بہادرآباد پہنچا اور خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ 

میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وہ وزیراعظم سے سفارش کریں گے کہ ایم کیو ایم سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے کوآرڈینشن کمیٹی بنائیں۔

دوسری جانب  ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا تھا ریلوے کے ادارے میں سرکلر ریلوے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

اس کے علاوہ سعد رفیق  ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی قیام گاہ پہنچے اور ان سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔

مزید خبریں :