دنیا
Time 25 جون ، 2022

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ ہی ابو عاقلہ کی موت کی وجہ بنی: اقوام متحدہ

معلومات کے مطابق صحافیوں کےنزدیک مسلح فلسطینیوں کی کوئی سرگرمی نہیں پائی گئی ہے: ترجمان انسانی حقوق تنظیم/ فوٹو اے پی
معلومات کے مطابق صحافیوں کےنزدیک مسلح فلسطینیوں کی کوئی سرگرمی نہیں پائی گئی ہے: ترجمان انسانی حقوق تنظیم/ فوٹو اے پی

اقوام متحدہ  کے مطابق الجزیرہ کی خاتون صحافی پر گولی اسرائیلی  فوج نے ہی چلائی جو ان کی موت کی وجہ بنی۔

خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل سے متعلق جمع کی جانے والی معلومات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ خاتون صحافی گولی لگنے سے ہی جاں بحق ہوئیں اور یہ گولی اسرائیلی فورسز کی جانب سے ہی چلائی گئی۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کے ترجمان  نے میڈیا نمائندوں سے  گفتگو میں کہا کہ ہماری جمع کردہ معلومات یہ بتاتی ہیں کہ ابوعاقلہ کی ہلاکت اور ان کے ساتھی کا گولیوں سے زخمی ہونا اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کا نتیجہ ہے اس میں کہیں بھی مسلح فلسطینیوں کی طرف سے فائرنگ کے شواہد  نہیں۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہےکہ معلومات کے مطابق صحافیوں کےنزدیک مسلح فلسطینیوں کی کوئی سرگرمی نہیں پائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 11 مئی کو الجزیرہ کی خاتون صحافی کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئیں۔

مزید خبریں :