Time 25 جون ، 2022
پاکستان

ایم کیوایم کا وزیراعظم پرگورنرسندھ کی تقرری جلدکرنے پر زور

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف پرگورنرسندھ کی جلد تقرری پر زور دیا ہے۔

کراچی میں وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم  پاکستان کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد میں سست روی کا شکوہ کیا اورکہا کہ اب تک کئی معاملات حل طلب ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیرامین الحق کا کہنا تھا کہ ضمانتوں کے باوجود بلدیاتی قانون میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ترمیم نہیں کی گئی۔

ایم کیو ایم نے وزیراعظم شہباز شریف پر گورنرسندھ کی جلد تقرری پر زور دیا، وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرائی کہ صوبےکا گورنر اربن سندھ ہی سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مسلم لیگ ن سے ہونے والے معاہدے پر عمل درآمدکے لیے 6  رکنی کمیٹی قائم کردی اور ایم کیو ایم کو معاہدوں پر تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزید خبریں :