کھیل
Time 26 جون ، 2022

شجرعباس نے انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا

پاکستان کے شجر عباس نے انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

قازقستان کے شہر  الماتے میں منعقدہ انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شجرعباس نے100 میٹر ریس میں سونے کا تمغہ جیتا، شجر عباس  نے مقررہ فاصلہ 10 اعشاریہ چار ایک سکینڈز میں طے کیا۔

دوسری جانب 1500 میٹر میں سہیل عامر نے سلور میڈل اپنے نام کیا جب کہ 400 میٹر ریس میں عبدالمعید کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔


مزید خبریں :