لمپی وائرس کا خطرہ: مویشی منڈی میں ہر جانور کو چیک کیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب

منڈی میں جو بھی جانور لایا جاتا ہے اسے چیک کیا جاتا ہے اور صرف صحت مند جانور کو ہی منڈی میں آنے دیا جاتا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی— فوٹو: فائل
منڈی میں جو بھی جانور لایا جاتا ہے اسے چیک کیا جاتا ہے اور صرف صحت مند جانور کو ہی منڈی میں آنے دیا جاتا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی— فوٹو: فائل

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ لمپی وائرس سے متاثرہ جانوروں کی منڈیوں تک رسائی کے روک تھام کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سپر ہائی وے کراچی پر منڈی میں جو  بھی جانور لایا جاتا ہے اسے چیک کیا جاتا ہے اور صرف صحت مند جانور کو ہی منڈی میں آنے دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی نجی زمین پر جانوروں کی منڈی لگانا غلط ہے، کسی کی جگہ پر اگر کوئی زبردستی منڈی لگا رہا ہے تو معلومات دیں کارروائی ہوگی، جب تک کوئی شکایت نہیں آتی تو کارروائی کیسے ہوگی ؟

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے 2 بڑی مویشی منڈیوں کی این او سی دی ہے،  مویشی منڈیوں میں پانی اور دیگر انتظامات منتظمین کا کام ہے کے ایم سی کا نہیں، گلی محلوں میں منڈیوں کی این او سی کم ایم سی نہیں دیتی یہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز (ڈی ایم سیز) کے اختیار میں ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ لمپی وائرس سے جانور کا گوشت متاثر نہیں ہوتا۔

علاوہ ازیں ڈی جی لائیو اسٹاک سندھ ڈاکٹر نذیر حسین کا دعویٰ ہے کہ صوبے میں لمپی اسکن بیماری پر کافی حد تک قابو  پالیا گیا ہے، گزشتہ روز لمپی کے صرف 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید خبریں :