27 جون ، 2022
لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والےشخص کی سزا کیخلاف اپیل خارج کر دی اور 6 ماہ کی قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی۔
ملزم غلام حسین کو پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر 20 اکتوبر 2020ءکو مجسٹریٹ نے سزا سنائی تھی۔
سیشن عدالت نے 22 دسمبر 2021ء کو غلام حسین کی اپیل خارج کرتے ہوئے مجسٹریٹ کی جانب سے دی گئی سزا بحال رکھی تھی جس کیخلاف غلام حسین نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
4 فروری کو غلام حسین کو گرفتار کرلیا گیا تھا،ملزم کے وکیل کا مؤقف تھا کہ اس کیس میں سزا دینے کا اختیار فیملی عدالت کے پاس ہے مجسٹریٹ کے پاس نہیں جبکہ سرکاری وکیل نے بتایاکہ مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق سزا دی۔