کراچی: کوروناکیسزکی شرح 9 فیصد، شہریوں کے نہ آنے پر ایکسپو ماس ویکسینیشن سینٹر بند

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد ہوگئی ہے جب کہ سندھ حکومت نے کراچی میں ایکسپو ماس ویکسینیشن سینٹر بندکردیا۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت آنے کی شرح 9.21 ریکارڈ کی گئی ہے،24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 607 ٹیسٹ کیےگئے، 24 گھنٹوں میں 240 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

دوسری جانب سندھ حکومت نےکراچی میں ایکسپو ماس ویکسینیشن سینٹر بندکردیا، ویکسینیشن سینٹر کا آئی سی یو اور  ایچ ڈی یو بھی بند کردیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ماس ویکسینیشن سینٹر میں لوگ ویکسین لگوانے نہیں آرہے، اب گھر گھر جاکر ویکسینیشن کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

مزید خبریں :