وفاقی کابینہ کا افغانستان سے ٹرانسپورٹرزکو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینےکا فیصلہ کیا گیا۔

 وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں7 نکاتی ایجنڈا منظور کیا گیا۔

کابینہ نے قومی ویسٹ منیجمنٹ پالیسی 2022 منظور کرلی، اجلاس میں مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا بھی منظورکیا گیا۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 جون کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی گئی، کابینہ کی لیجسلیٹو کمیٹی کے 23 جون کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی، اجلاس میں الیکٹرک پنکھوں کے توانائی سے متعلق معیار مقررکرنے کی منظوری سمیت  حج پالیسی 2022 کا نیا مسودہ بھی منظور کرلیا  گیا۔

کابینہ نے افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینےکا فیصلہ بھی کیا، اس فیصلےسے وسط ایشیا اور افغانستان میں تجارت کو تقویت ملےگی۔

مزید خبریں :