سندھ بلدیاتی الیکشن: 93 میں سے 92 یونین کمیٹیز کا نتیجہ مکمل ہوگیا

92 یونین کمیٹیز میں پیپلز پارٹی کے78، متحدہ قومی موومنٹ کے4، تحریک انصاف کے3، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 2، تحریک لبیک پاکستان کا ایک اور 4 آزاد پینل کامیاب ہوئے— فوٹو : فائل
92 یونین کمیٹیز میں پیپلز پارٹی کے78، متحدہ قومی موومنٹ کے4، تحریک انصاف کے3، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 2، تحریک لبیک پاکستان کا ایک اور 4 آزاد پینل کامیاب ہوئے— فوٹو : فائل

سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

26 جون کو سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ ہوئی تھی۔

اب 11 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی 93 میں سے 92 یونین کمیٹیز کا نتیجہ مکمل ہوگیا ہے جبکہ ایک یونین کمیٹی پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔

تازہ ترین نتائج کے مطابق 92 یونین کمیٹیز میں پیپلز پارٹی کے78، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے4، تحریک انصاف کے3، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 2، تحریک لبیک پاکستان کا ایک اور  4 آزاد پینل کامیاب ہوئے۔

مزید خبریں :