Time 28 جون ، 2022
پاکستان

محکمہ موسمیات نے کراچی اور حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کردی

3محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 2 سے 4 جولائی تک اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی میں بھی موسلا دھاربارش کے ساتھ اربن فلڈنگ کے خطرات ہیں: فوٹو فائل
3محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 2 سے 4 جولائی تک اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی میں بھی موسلا دھاربارش کے ساتھ اربن فلڈنگ کے خطرات ہیں: فوٹو فائل

محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

محکمہ موسمیات کےجاری کردہ الرٹ کے مطابق یکم جولائی سے 4 جولائی تک کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں  گرج چمک کےساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون سے4 جولائی تک اسلام آباد، کشمیر اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ ژوب، زیارت، خضدار اور لسبیلہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو خبردار کیا ہے کہ 2 سے 4 جولائی تک اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی جبکہ 3 سے 5 جولائی تک کراچی اور حیدر آباد میں موسلا دھار بارش کے ساتھ اربن فلڈنگ کے خطرات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارش کے باعث کشمیر، خضدار اور لسبیلہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے جبکہ امکانی بارشوں سے کشمیر، گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 جون سےمرطوب ہوائیں ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور  رواں ہفتے کے آخر تک یہ ہوائیں شدت اختیار کر کے ملک کے جنوبی حصے میں پھیل جائیں گی۔

مزید خبریں :