مئی کے مہینے میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد رہا

مئی میں اپریل کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ 6 ارب 60کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں— فوٹو: فائل
مئی میں اپریل کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ 6 ارب 60کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں— فوٹو: فائل

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 40 کروڑ  ڈالر سے زائد رہا۔

اپریل میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 60کروڑ ڈالر تھا، ذرائع کے مطابق مئی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 42کروڑ  50 لاکھ ڈالر رہا۔

ذرائع کے مطابق مئی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے 2ارب 30کروڑ ڈالر بجھوائے گئے، اپریل کے مقابلے میں مئی میں ترسیلات زر میں 7 فیصد کمی ہوئی، گزشہ سال کے مقابلے میں مئی میں ترسیلات زر میں 25 فیصد کمی ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی میں اپریل کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ 6 ارب 60کروڑ  ڈالر کی درآمدات کی گئیں، مئی میں برآمدات اپریل کے مقابلے میں 15 فیصد اضافے سے 3ارب ڈالر  رہیں، برآمدات گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں اس سال مئی میں 21 فیصد کم رہیں۔

مزید خبریں :