Time 29 جون ، 2022
پاکستان

ملک میں کورونا کی شرح ساڑھے تین فیصد تک پہنچ گئی

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 541 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی/ فائل فوٹو
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 541 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی/ فائل فوٹو

ملک  میں کورونا کے مثبت کیسز  کی شرح ساڑھے تین فیصد ہوگئی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 541 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کے  مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی شرح 3.50 فیصد رہی اور ایک ہلاکت ہوئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 100 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہےکہ شہرِ قائد کورونا کی چھٹی لہر کی لپیٹ میں ہے جہاں سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :