Time 29 جون ، 2022
پاکستان

یکم جولائی سے بلوچستان کے اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا امکان

موسلا دھار بارش کے باعث خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، آواران، بارکھان اور کوہلو کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ہے/ فائل فوٹو
موسلا دھار بارش کے باعث خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، آواران، بارکھان اور کوہلو کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ہے/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آندھی ، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے  اضلاع  ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، کوہلو ،کوئٹہ،  قلات، خضدار، لسبیلہ ، نصیر آباد اور سبی میں یکم جولائی سے 5 جولائی تک آندھی ،تیز ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو رواں ہفتے کے آخر میں ملک کے جنوبی علاقوں میں زیادہ شدت اختیار کرنے کے بعد پھیل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ موسلا دھار بارش کے باعث خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، آواران،  بارکھان اور کوہلو کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :