پولیس نے دعا زہراکو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنےکیلئے مہلت مانگ لی

دعازہراکی عمرکےتعین کےلیےسروسزاسپتال میں میڈیکل بورڈکااجلاس جاری ہے،فوٹو:فائل
دعازہراکی عمرکےتعین کےلیےسروسزاسپتال میں میڈیکل بورڈکااجلاس جاری ہے،فوٹو:فائل

کراچی سے لاپتہ ہونے اور بعد ازاں پسند کی شادی کرنے  والی دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کے لیے پولیس نے مہلت مانگ لی۔

دعازہراکی عمرکےتعین کے لیے سروسز اسپتال کراچی میں میڈیکل بورڈکا اجلاس ہوا جہاں دعا کے والد مہدی کاظمی وکیل کے ہمراہ پہنچے۔

مہدی کاظمی وکیل جبران ناصرکے ہمراہ میڈیکل بورڈ کے سامنے  پیش ہوئے اور دعا زہرا کی  نادر ا دستاویزات  اور دیگر  ثبوت پیش کردیے۔

 دوسری جانب ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ پولیس نے دعا زہرا کو پیش کرنےکے لیے مہلت  مانگ لی ہے۔

یاد رہےکہ کچھ  روز قبل کراچی کی مقامی عدالت نے سیکرٹری صحت کو میڈیکل بورڈ بناکر دعا زہرا کی عمر کے تعین اور کیس کی مزید تفتیش کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :