29 جون ، 2022
توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر گھڑیاں بیچنے کو رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان کا حق قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جس کی گھڑی ہے وہ چاہے بیچے، پھینکے، رکھے، یا کسی کو تحفہ دے ، دوسرا کون ہوتا ہے اس سے پوچھنے والا؟
انہوں نے کہا کہ گھڑی بیچنے سے زیادہ عجیب بات ہے کہ ملک کا وزیراعظم 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرے۔
فواد چوہدری سے بار بار رپورٹر نے سیدھے سوالات کیے لیکن وہ سیدھا جواب دینے کے بجائے ہر بار بات گھما گئے۔