ملک میں بجلی کا بحران جاری، شارٹ فال 7300 میگاواٹ ہوگیا

ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار 900 میگاواٹ اور طلب 29ہزار 200 میگاواٹ ہے/ فائل فوٹو
ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار 900 میگاواٹ اور طلب 29ہزار 200 میگاواٹ ہے/ فائل فوٹو

لاہور: ملک میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے اور شارٹ فال 7300 میگاواٹ تک جاپہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار  21  ہزار 900 میگاواٹ اور طلب 29ہزار 200 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے شہروں میں10 اور دیہاتوں میں 12 سے 14  گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث شدید گرمی میں عوام اذیت میں مبتلا  ہیں۔

 وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی بندش کی بڑی وجہ  پاورہاؤسزکو تیل اور گیس کی قلت ہے۔


مزید خبریں :