دنیا
Time 29 جون ، 2022

جنوبی افریقا: گریٹ وائٹ شارک کِلر وہیل کے خوف سے اپنا مسکن چھوڑنے پر مجبور

رواں برس کی شروعات سے اب تک تقریباً 8 گریٹ وائٹ شارک نر کِلر وہیل (orcas ) جوڑے کا شکار ہوچکی ہیں: رپورٹس/فوٹو بشکریہ لائیو سائنس
رواں برس کی شروعات سے اب تک تقریباً 8 گریٹ وائٹ شارک نر کِلر وہیل (orcas ) جوڑے کا شکار ہوچکی ہیں: رپورٹس/فوٹو بشکریہ لائیو سائنس

جنوبی افریقا میں ایک خونی کِلر وہیل کا جوڑا گریٹ وائٹ شارک کو شکار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس کی شروعات سے اب تک تقریباً 8 گریٹ وائٹ شارک نر کِلر وہیل (orcas ) جوڑے کا شکار  ہوچکی ہیں جن میں سے کچھ شارک کی لاشوں میں  جگر  ہی موجود نہیں تھے۔

اگرچہ آرکس کے لیے چھوٹی مچھلیوں سے لے بڑے سائز کی شارک تک کا شکار کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے لیکن اس حوالے سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے نتائج قابل غور ہیں۔

مصنف کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے  گانس بائی ساحل پر  گریٹ وائٹ شارک شکار ہوجانے کے خوف کے باعث اپنا مسکن چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

گانس بائی ساحل وائٹ شارک کے گھر کے طور پر دنیا بھر میں مشہور ہے، اس علاقے کو وائٹ شارک کا دارالحکومت بھی کہا جاتا ہے اور یہی  وہ وجہ ہے جو سیاحوں کو گانس بائی کے ساحل پر اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔

گزشتہ 5 سالوں کے دوران  اس علاقے میں سفید شارک کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ جب آرکس ساحل سے نزدیک ہو تو درجنوں گریٹ وائٹ شارک اس علاقے میں آنے سے گریز کرتی ہیں، ساتھ ہی یہ شارک ہفتوں بلکہ مہینوں کے لیے اس علاقے کو چھوڑنے پر مجبور ہوجاتی ہیں جہاں آرکس کا غلبہ ہو۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 2 سالوں کے دوران ساحل سے ملنے والی 4 گریٹ وائٹ شارک کی لاشیں اوپری جانب سے پھٹی ہوئی تھیں، اس کے علاوہ کئی لاشیں سمندر میں گم ہوچکی ہیں۔

 ایک اندازے کے مطابق ایک شارک کی موت کے بعد ساحل پر روز صرف ایک ہی شارک دیکھی گئی، کہا جارہا ہے کہ وائٹ شارک کی بڑے پیمانے پر ہجرت ماحول پر اثر انداز ہوئی ہے اور یہ صورتحال پورے نظام پر دباؤ ڈالے گی۔

مزید خبریں :