پاکستانی کلچر کی عکاسی کرتی سیریز ‘مس مارول’ میں فواد خان کی پہلی جھلک سامنے آگئی

‘مس مارول’ کی کہانی ‘کمالہ خان’ نامی پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے گرد گھومتی ہے—فوٹو: فائل
‘مس مارول’ کی کہانی ‘کمالہ خان’ نامی پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے گرد گھومتی ہے—فوٹو: فائل

پاکستانی ستاروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی کلچر کی عکاسی کرتی، مارول اسٹوڈیوز کی نئی سیریز ’مس مارول‘ نے کامیابی کےجھنڈے گاڑتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔

‘مس مارول’ کی کہانی ‘کمالہ خان’ نامی پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ یہ لڑکی منفرد صلاحیتوں کی مالک ہے مگر اس کا خاندان بالکل روایتی پاکستانی خاندان ہے۔

ویب سیریز میں جہاں بار بار اردو جملوں کا استعمال کیا گیا ہے وہیں پاکستانی کچلر کو بھی بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ سندھی شادی کی رسم ‘لاؤں’ کو بھی سیریز  میں شامل کیا گیا ہے جس سے پاکستانی ناظرین میں حیرت اور خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سیریز میں پاکستانی ستاروں ثمینہ احمد، مہوش حیات اور نمرہ بچہ کی اداکاری کو شائقین نے خوب سراہا ہے جبکہ فواد خان کی انٹری نے بھی لوگوں کو خوش کردیا ہے۔

گزشتہ روز ریلیز ہونے والی قسط میں کمالہ ایک پرانی تصویر دیکھ رہی ہوتی ہیں اور اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر پر فواد خان ایک بچی کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔

 قسط کے کریڈٹس میں بھی فواد خان کا نام نظر آیا جس کے بعد مداحوں کو یقین ہوگیا کہ آنے والی قسطوں میں وہ فواد خان کو دیکھ سکیں گے۔

سیریز میں پاکستانی گانے بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں احمد رشدی کا گانا ‘کوکو کورینا’، ناہید اختر کا ‘سوہنیے آئی لو یو’ اور بلوچ گلوکارہ ایوا بی کا گانا ‘روزی’ اب تک کی اقساط میں شامل کیے گئے ہیں۔

حالیہ ریلز ہونے والی قسط میں مس مارول کی کراچی میں انٹری دکھائی گئی ہے جس کے بعد ناظرین کو یقیناً کراچی شہر کے مختلف مقامات بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

مس مارول کوامریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پرریلیز کیا گیا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سنیما گھروں میں قسط وار دکھایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM