کھیل

پاکستان کی رکنیت کی بحالی پر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کا باضابطہ بیان

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔—فوٹو:فائل
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔—فوٹو:فائل

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کی رکنیت کی بحالی پر  فیفا نے اپنے باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ بیورو آف کونسل نے اپنے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کی معطلی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

 فیفا کا کہنا ہے کہ معطلی ختم کرنے کا فیصلہ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کا مکمل کنٹرول نارملائزیشن کمیٹی کو ملنے پر کیا۔

فیفا کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کو بتایا گیا ہے کہ دوبارہ مداخلت ہوئی تو پھر سے معطل کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ فیفا کا کہنا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں 30 جون 2023 تک کی توسیع بھی کی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دفاتر پر اشفاق حسین گروپ کے قبضے کے بعد فیفا نے پاکستان کی رکنیت کو معطل کردیا تھا۔

مزید خبریں :