دنیا
Time 30 جون ، 2022

چین نے بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں جی ٹوئنٹی اجلاس بلانے کی مخالفت کردی

مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیے: ترجمان چینی وزارت خارجہ— فوٹو: فائل
 مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیے: ترجمان چینی وزارت خارجہ— فوٹو: فائل

چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس بلانے کی مخالفت کر دی۔

چینی ترجمان کے مطابق چین اس اجلاس میں شرکت کرنے کے معاملے کو دیکھے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیے۔

چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کےلیے تنازعات کو  بات چیت اور مشاورت سے حل کرنا چاہیے، متعلقہ فریقین کو  مسئلہ پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جی ٹوئنٹی بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا سب سےبڑا فورم ہے، تمام بڑی معیشتوں سےمطالبہ ہےعالمی معیشت کی مستحکم بحالی پر توجہ دیں، اقتصادی تعاون کوسیاسی رنگ دینے سے گریز  کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام بڑی معیشتیں عالمی معاشی نظم و نسق کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے اگلے سال جی ٹوئنٹی اجلاس جموں و کشمیر میں کرانے کا کہا گیا تھا۔

مزید خبریں :