ٹرین میں خاتون سے گارڈز کی مبینہ زیادتی کا معاملہ، خاتون کا میڈیکل مکمل

کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کی مسافر خاتون نے سکیورٹی گارڈز پر مبینہ زیادتی کا الزام لگایا تھا:  ریلوے پولیس— فوٹو: فائل
کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کی مسافر خاتون نے سکیورٹی گارڈز پر مبینہ زیادتی کا الزام لگایا تھا: ریلوے پولیس— فوٹو: فائل

راولپنڈی جانے والی ٹرین میں سکیورٹی گارڈز پر مبینہ زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون کا ابتدائی میڈیکل مکمل ہو گیا۔

کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کی مسافر خاتون نے 2 سکیورٹی گارڈز پر زیادتی کا الزام لگایا  جس کے بعد ریلوے پولیس نے  دونوں سکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا۔

زیر حراست سکیورٹی گارڈز نے پولیس کو بتایا کہ خاتون ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفرکررہی تھی، بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر خاتون کو پکڑاجس پر خاتون نے زیادتی کا الزام لگا دیا۔

ریلوے پولیس کی جانب سے میڈیکل کے لیے متاثرہ خاتون کو  اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں میڈیکل چیک مکمل ہونے کے  بعد ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون پر تشدد یا زیادتی کےشواہد نہیں ملے ہیں۔

اسپتال ذرائع  کا  کہنا ہے کہ خاتون کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جنہیں لاہور بھیجا جائے گا۔

مزید خبریں :